ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع شمالی کینرا کے افسران کی گاڑیوں سے لال بتی اتر گئی

ضلع شمالی کینرا کے افسران کی گاڑیوں سے لال بتی اتر گئی

Sun, 23 Apr 2017 11:22:40    S.O. News Service

کاروار 22؍اپریل (ایس او نیوز) مرکزی سرکارکی طرف سے وی آئی پی کلچر ختم کرنے کی نیت سے افسران، وزراء، وزیر اعلیٰ، وزیر اعظم اور صدر ہندتک کی کار وں پر سے لال بتی ہٹانے کا جو فیصلہ کیا گیا تھااور اس کے لئے یکم مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، اس پر ضلع شمالی کینرا کے افسران نے ابھی سے عمل شروع کردیا ہے۔

مرکزی سرکا ر کے سرکیولر پرعمل کرتے ہوئے ضلع شمالی کینر اکے بہت سارے افسران نے اپنی گاڑیوں سے لال بتی ہٹادی ہے۔جس میں ضلع ڈی سی، ایڈیشنل ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنرس وغیرہ کی گاڑیاں شامل ہیں۔


Share: